اسکوئڈ گیم چیلنج سے ہمیں نیٹ فلکس کی وہ سیریز یاد آتی ہے جس میں کھلاڑیوں کو کروڑوں ڈالرز کے لالچ میں ایک موت کے جال میں پھنسا لیا جاتا ہے جن میں سے بہت سے لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں۔
تاہم گزشتہ ماہ نیٹ فلکس نے اسکوئڈ گیم دی چیلنج کے نام سے ایک رئیلٹی شو کا آغاز کیا جس کی بنیاد اسکوئڈ گیم سیریز کی کہانی پر رکھی گئی ہے۔ رئیلٹی شو کے بارے میں بہت سی معلومات تاحال منظرِ عام پر نہیں آسکیں، پھر بھی کچھ حقائق مندرجہ ذیل ہیں:
اسکوئڈ گیم دی چیلنج
اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی جانب سے اسکوئڈ گیم چیلنج ایک ایسا رئیلٹی کمپیٹیشن کا سلسلہ ہے جس میں سب سے زیادہ کاسٹ اورکسی بھی رئیلٹی ٹی وی شو میں دیا جانے والا سب سے بڑا نقد انعام رکھا گیا ہے۔
کھلاڑی اور انعامی رقم
رئیلٹی شو اسکوئڈ گیم دی چیلنج میں شریک 456 کھلاڑیوں کیلئے 4 اعشاریہ 56 ملین ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ گیم شو کا ٹریلر گزشتہ ماہ 23 اکتوبر کو یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا جس میں اسکوئڈ گیم کی طرز پر رئیلٹی شو دکھایا گیا ہے۔
دی امبریلا اکیڈمی کا سیزن 4 کب آئے گا؟
ریلیز کی تاریخ
اگر ہم اوریجنل اسکوئڈ گیم سیریز کی بات کریں تو اس میں کھلاڑیوں کو بچوں کی گیمز کھیلنے کا موقع دیا گیا جس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ رئیلٹی شو اسکوئڈ گیم دی چیلنج 22 نومبر کے روز سے منظرِ عام پر ہوگا۔
نکتہ چینی
سوشل میڈیا پر نیٹ فلکس پر اسکوئڈ گیم دی چیلنج کی عکس بندی پر عوام کی بڑی تعداد نے نکتہ چینی کی ہے۔ بہت سے کھلاڑی گھنٹوں سردی میں موجود تھے جنہیں کھانا نہیں ملا اور فوری طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی۔
کچھ کھلاڑیوں نے یہ شکایت بھی کی کہ انہیں عکس بندی کیلئے صبح کی بجائے رات ساڑھے 3 بجے بیدار کردیا جاتا تھا۔ نہ صرف شوٹنگ اپنے شیڈول سے الگ سمت میں گئی بلکہ کھلاڑیوں کو آپس میں بات چیت سے بھی سختی سے منع کیا گیا تھا۔