ملی بوبی کی نئی نیٹ فلکس فلم کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملی بوبی

ملی بوبی براؤن کی نیٹ فلکس فلم 2024 میں ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی جس کا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

نیٹ فلکس فلم ڈیمزل کی ہدایات جون کارلوس فرسناڈیلو نے دیں جبکہ فلم کی کہانی ڈین مازیو نے تحریر کی جس میں اداکارہ ملی بوبی براؤن کو ڈیمزل یعنی خوبصورت لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو جان لیوا مشکلات میں پھنس جاتی ہے۔

اسکوئڈ گیم چیلنج، ہم نیٹ فلکس کی رئیلٹی سیریز کے متعلق کیا جانتے ہیں؟

ٹیزز کے ذریعے سامنے آنے والی مختصر ویڈیو میں ایک شہزادی ایلوڈی دکھائی گئی ہے جو ایک خوفناک قسم کی مخلوق سے چھپتی اور اپنی جان بچاتی پھرتی ہے تاہم وہ خوفناک مخلوق ڈائنوسار ہے یا کوئی اور خوفناک بلا، یہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

شہزادی ایک اندھیرے غار میں اپنی زندگی کی جنگ لڑتی نظر آتی ہے اور محسوس ایسا ہوتا ہے کہ شہزادی کو شاہی خاندان نے تعینات کیا ہے جبکہ ملکہ ایزابیلے اور شہزادہ ہنری (نک رابنسن) اسی شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ فلسطین پر 10 فلمیں نیٹ فلکس پر دستیاب

شہزادی کو ایک قدیم قرض کی ادائیگی کیلئے ایک غار میں منہ سے آگ نکالنے والے ڈریگن کے ساتھ چھوڑ دیا جاتا ہے جو زندگی کی جنگ جیتنے کیلئے صرف اپنے زورِ بازو اور قوتِ ارادی پر بھروسہ کرتی ہے۔

فلم میں ملی بوبی براؤن کے علاوہ اینجیلا بیسیٹ، رے ونسٹن، رابن رائٹ، بروک کارٹر اور شوہرے اغدیشلو جیسے فنکار شامل ہیں۔ پہلے فلم کی ریلیز کی تاریخ 13اکتوبر رکھی گئی تھی تاہم بعد ازاں تاریخ مؤخر کردی گئی۔ 

Related Posts