عمران خان کیا نہیں جانتے؟ مریم نواز نے 2سال قبل کیا کہا تھا؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

آج سے 2 سال قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان ایک غیر ذمہ دار شخص ہیں، انہوں نے اقتدار میں آنے کیلئے بیساکھیوں کا سہارا لیا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد ستمبر 2022 کے دوران میڈیا سے گفتگو میں اہم انکشافات کیے۔

موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی، عدالتی فیصلے پر سب سے پہلے مجھے نواز شریف یاد آگئے۔آج انصاف ہوگیا۔ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ میری اپنے والد نواز شریف سے فون پر بات چیت ہوئی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو آگاہ کیا کہ ہم سرخرو ہوگئے ہیں، نواز شریف میرے والد اور لیڈر دونوں ہیں۔ فیصلہ ہوا تو سب سے پہلے ان کی یاد آئی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو سرخرو کیا، میری بات تو بعد میں آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کامیابی آزمائش کے بعد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے وکیلوں کی خاص طور پر شکر گزار ہوں۔ عمران خان نہیں جانتے کہ ملکی سلامتی سے کھیلنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گئے۔ لوگ تماشا دیکھتے رہے کیا قومی سلامتی کھیل ہے؟

کیا امورِ خارجہ کھیل ہیں؟ مریم نواز نے کہا کہ اگر نام پوچھا جائے تو عمران خان اے بی سی شروع کردیتے ہیں جبکہ عمران خان بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار میں آنے والے غیر ذمہ دار شخص ہیں۔ مریم نواز کا یہ بیان 29ستمبر 2022 کو ایم ایم نیوز پر شائع کیا گیا تھا۔

Related Posts