ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی، عدالتی فیصلے پر پہلے نواز شریف یاد آئے۔مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی، عدالتی فیصلے پر سب سے پہلے مجھے نواز شریف یاد آگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج انصاف ہوگیا ہے۔ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے دنیا سے پاکستان کے تعلقات خراب کیے۔ فیصل کریم کنڈی

میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میری اپنے والد نواز شریف سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ میں نے انہیں آگاہ کیا کہ ہم سرخرو ہوئے۔ نواز شریف میرے والد بھی ہیں اور لیڈر بھی۔ فیصلہ سامنے آنے پر سب سے پہلے ان کی یاد آئی۔

گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو سرخرو کیا۔ میری بات بعد میں آتی ہے، خیال آیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کامیابی آزمائش کے بعد دیتا ہے۔ اپنے وکلاء کی خصوصی طور پر ممنون ہوں۔ عمران خان نہیں جانتے ملکی سلامتی سے کھیلنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گئے، لوگ تماشا دیکھتے رہے، قومی سلامتی اور خارجہ امور کیا کھیل ہیں؟ نام پوچھا جائے تو عمران خان اے بی سی شروع کردیتے ہیں جو بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار میں آنے والے غیر ذمہ دار شخص ہیں۔