رات دیر تک موبائل استعمال کرنے سے آپ کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو ڈی ہیوبرمین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر کوئی شخص رات دیر تک موبائل فون استعمال کرتا ہے تو اسے ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اس حوالے سے پروفیسر کی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں نیورو بائیولوجی کے ماہر کی حیثیت سے معروف اینڈریو کا کہنا تھا کہ رات 11 سے صبح 4 بجے کے درمیان موبائل کا استعمال دماغ کے لیے مضر ہے۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسکرین سے نکلنے والی روشنی (موبائل یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی صورت میں) آںکھوں میں پڑنے سے دماغ کے حصے ہیبین نُولا میں ایک ایسا سرکٹ پیدا ہوتا ہے جو ڈوپامین (دماغ میں خوشی پیدا کرنے والا کیمیکل) کو کم کرتا ہے اور مایوسی کو بڑھاتا ہے۔

لہذا رات کے اس درمیانی حصے میں موبائل دیکھنے سے قوی امکانات ہیں کہ ڈپریشن بڑھ جائے جبکہ معلومات جرنل سیل میں شائع ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دفتری اوقات کے دوران وقفہ لینا کتنا ضروری ہے؟

اسی قسم کی ایک اور تحقیق کے مطابق رات کو دیر تک موبائل استعمال کرنے سے ذہنی مسائل پیدا ہوتے ہیں،91 ہزار لوگوں پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق رات میں موبائل پر سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے خواتین اور حضرات ڈپریشن، بائی پولر ڈِس آرڈر اور نیوروٹیسز جیسی ذہنی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اکثر لوگوں کے ہاتھوں میں ہر وقت موجود موبائل فون زندگی کا اہم ترین حصہ بن چکا ہے، 24 گھنٹے اس میں موجود نیٹ کی سہولت نئی نسل کو دن اور رات کی تفریق کے بغیر موبائل فون میں مشغول رکھتی ہے۔

قارئین اس بات سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ رات گئے تک موبائل استعمال کرنے کی عادت کتنی نقصان دہ ہے جو آپ کو ڈپریشن جیسے مرض میں مبتلا کرسکتی ہے۔

Related Posts