کمر سے کمر ملا کر عاصم اظہر اور سجل علی کیا کرنے جا رہے ہیں؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار اور مقبول اداکار عاصم اظہر اور ساتھی اداکارہ سجل علی نے اپنے مداحوں کو گہرے تجسس میں ڈال دیا ہے، دونوں فنکاروں کی ایک تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح چہ می گوئیوں میں مشغول ہوگئے ہیں۔ 

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر سجل علی کے ساتھ شیئر کی جسے میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی کمر ملائی ہوئی ہے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مداحوں کو تجسس میں ڈالنے کیلئے صرف ’سیاں‘ کا کیپشن دیا ہے اور متوقع پروجیکٹ کی ریلیز کی تاریخ 20 فروری بتائی ہے۔

عاصم اظہر کی پوسٹ کے بعد دونوں فنکاروں کے مداح تجسس میں پڑ گئے ہیں کہ آنے والا پروجیکٹ کوئی گانا ہے یا کسی ڈرامے کا حصہ ہے۔

گلوکاری کے ساتھ ساتھ عاصم اظہر مشہور ڈراموں صنف آہن، میرے دوست میرے یار اور پیار کہانی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

دوسری طرف سجل علی پاکستانی انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ بالی وڈ اور ہالی وڈ میں بھی اپنی پہچان بناچکی ہیں۔

Related Posts