ویسٹ پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: ویسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیزکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم قتل اور پولیس مقابلے سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او پاکستان بازار نے کومبنگ آپریشن کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے غیر قانونی 12 بور رائفل بمعہ ایمونیشن اور موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ہے۔

ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 180/2021 درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم محمد خرم جان ولد عبدالعزیز سے برآمد رائفل فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

ملزم پر اس سے قبل مقدمہ الزام نمبر 137/1997 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ پاکستان بازارمیں، مقدمہ الزام نمبر 02/2016 بجرم دفعہ 353/323/34 تھانہ اورنگی میں، مقدمہ الزام نمبر 03/2016 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ اورنگی میں اور مقدمہ الزام نمبر 04/2019 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ اورنگی میں درج ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: واہ کینٹ میں پولیس افسر کی منہ بولی بیٹی سے زیادتی، مقدمہ درج، ملزم کا تبادلہ کردیاگیا

Related Posts