اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 44 ہزار 766.59 پوائنٹس پر بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 44 ہزار 766.59 پوائنٹس پر بند
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 44 ہزار 766.59 پوائنٹس پر بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 979 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جو کاروبار کے اختتام تک قائم رہا اور 100 انڈیکس 44 ہزار 767 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کے روز انڈیکس کی کم ترین سطح 43 ہزار 788 اور بلند ترین سطح 44 ہزار 839 پوائنٹس رہی۔

سب سے زیادہ تیزی سیمنٹ کے شعبے میں دیکھنے میں آئی جس نے انڈیکس میں 133 پوائنٹس کا اضافہ کیا، جس کے بعد ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبے نے 117 کا اضافہ کیا۔

جن کمپنیوں کی حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں ٹی آر جی، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، حبکو اور سسٹمز لمیٹڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 44 ہزار کی حدعبور کر گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سیاسی غیر یقینی اور نئے ٹیکسز کے خوف کے باعث حصص بازار میں 3 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا تھا۔

تاہم جمعہ کے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔

Related Posts