تیسرے ون ڈے میچ کی تاریخی فتح، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

West Indies white wash by Pakistan

ملتان: پاکستان نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی جیت لیا۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 3 صفر سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا میچ جیتنے کے بعد آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگیا۔ نکولس پورن کی قیادت میں مہمان ٹیم 21 میچز میں 8 بار جیتنے کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ نہ کھلا کر مینجمنٹ نے میرے ساتھ زیادتی کی، شعیب اختر

میچ کے دوران موسم کے باعث بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ دھول کے طوفان کی وجہ سے میچ کو 48 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔ پاکستانی اننگز کے دوران ایک گھنٹے تک کیلئے کھیل کو روک دیا گیا تھا، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ 

پاکستان نے اب تک 15 میچز کھیل کر 8 میں فتح سمیٹی جس سے قومی ٹیم کو 80 پوائنٹس حاصل ہوئے۔ گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی گئی پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے پہلے 2 میچز میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم نے کی اور دونوں ہی میچز پاکستان کے نام رہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم 3 میں سے ایک میچ بھی اپنے نام نہ کرسکی۔ 

Related Posts