کراچی: شوبزانڈسٹری میں کورونا پابندیوں کے بعد سینیما گھروں میں دو سال کے بعد فلموں کی نمائش شروع ہوئی ہے، سینیما گھروں میں کئی پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن میں چکر بھی شامل ہے۔
یاسر نواز کی دیگر فلموں کے برعکس جو زیادہ تر کامیڈی پر مبنی ہیں،(چکر)ایک کرائم تھرلر فلم ہے جس میں نیلم منیر دوہرے کردار میں نظر آئیں، فلم میں نیلم منیر کے ہمراہ اداکار احسن خان بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
حال ہی میں ندایاسر اور یاسرنواز ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر اُن سے فلم کے حوالے سے متعدد سوالات پوچھے گئے، اس دوران ایک سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ نیلم منیر اور احسن خان فلم کیلئے پہلا انتخاب نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی پاکستانی فلم کا پوسٹربالی ووڈ پوسٹرکی نقالی نکلا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید