ٹوکیو:جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں میزبان جاپان کے ایتھلیٹ چھائے رہے اورمزید 4 ٹائٹل جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد 5 کرلی، ٹوکیو اولمپکس، ویٹ لفٹر طلحہ نے شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
۔چین نے مجموعی طور پر 6 گولڈ، ایک سلور اور 4 برانز لیکر میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی، امریکا نے 4 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈلز لیکر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، جنوبی کوریا نے 2 طلائی اور 3 کانسی کے میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے۔ٹوکیو گیمز کا دوسرا دن مجموعی طور پر جاپانی ایتھلیٹ کے نام رہا۔
دوسری جانب کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کوئی میڈل تو نہ جیت سکے تاہم شاندار مقابلے میں تمام پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔طلحہ نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اْٹھایا لیکن 2 کلو وزن کم اٹھانے پر وہ میڈل سے محروم رہے۔
مزید پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس، جاپان کی 13سالہ کمسن کھلاڑی سونے کا تمغہ لے اُڑی