اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 34فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام سامنے آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں
اعداد و شمار کے مطابق آٹے کا 20 کلو تھیلہ 124 روپے 52 پیسے اضافے کے ساتھ 2639 روپے کا ہوگیا، آلو 2 روپے، چینی 3 روپے اور دال ماش 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، ماچس کا پیکٹ 9 روپے اور لہسن 3 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مرغی کا گوشت 4 روپے، مٹن 15 روپے اور بیف 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا، کیلے 11 روپے درجن، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر15 روپے سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پیاز2 روپے، ٹماٹر 1 روپیہ اور سرسوں کا تیل 2 روپے فی کلو سستا ہوا، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 23 روپے اور کوکنگ آئل 20 روپے سستا ہوا۔