ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 26 فیصد ہوگئی، 24 اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 26.27 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 26.25 فیصد ریکارڈ کی گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

طورخم، پاک افغان سرحد 9روز بندش کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھل گئی

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 21 روپے مہنگا ہوا۔ڈبل روٹی 4 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، پیاز 2 روپے، آلو فی کلو 1 روپے مہنگا ہوا۔دال مسور 11 روپے فی کلو، دال مونگ 5 اور دال ماش 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، جبکہ دال چنا اور برینڈڈ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی فی کلو 16 روپے سستی ہوئی، جبکہ دودھ، دہی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 9 روپے اور کیلے فی درجن 2 روپے سستے ہوئے۔

Related Posts