محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد بتایا گیا ہے جبکہ جنوب مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہفتے سے پیر تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم مالاکنڈ، کراچی اور سکھر ڈویژن میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل، کراچی میں 4 ملی میٹر ہوئی جبکہ بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اس سے قبل پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی شہری حکومت کے پاس لندن والے اختیارات ہوں تب بھی کراچی کا یہی حال ہوگا جو ہم دیکھ رہے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت میں کردار والے لوگ نہیں ہیں۔ کراچی کے سیاستدان لڑائی نہیں کر رہے بلکہ میں یہ بتا رہا ہوں کہ روشنیوں کے شہر کو کیسے چلایا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں: شہری حکومت کے پاس لندن والے اختیارات ہوں تب بھی کراچی کا یہی حال ہوگا۔ مصطفٰی کمال