ایم ٹی آئی آرڈیننس سرکاری ہسپتالوں کی بہتر انتظامی خدمات کے لیے ہے۔ وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم ٹی آئی کا قانون سرکاری ہسپتالوں کی بہتر اور جدید انتظامی خدمات کے لیے لایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان
ایم ٹی آئی کا قانون سرکاری ہسپتالوں کی بہتر اور جدید انتظامی خدمات کے لیے لایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی   آرڈیننس (میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس) سرکاری ہسپتالوں کی بہتر اور جدید انتظامی خدمات کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس سے ہسپتال پرائیویٹ نہیں ہوں گے بلکہ یہ سرکاری ہسپتالوں کی اصلاحات کا منصوبہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ٹی آئی  قانون کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ بہتر ہسپتالوں کی وجہ سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادلاک ڈاؤن،مولانافضل الرحمان نے لائحہ عمل تیارکرلیا

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی گڈز ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں سے بھتہ وصولی کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم کے آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پولیس، ایکسائز، کسٹمز، رینجرز اور ایف سی اہلکار کراچی طورخم اور کراچی چمن روٹ پر بھتہ وصول کرنے کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز سے زبردستی کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف ذرائع آمدورفت مہنگے ہوجاتے ہیں بلکہ ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔

بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٖغیر قانونی کرایہ وصولی اور بھتہ خوری کمزور نگرانی یا حقائق چھپانے کا ثبوت ہے۔ ایکسائز اینڈ ڈیوٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا یہ عمل سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بادی النظر میں غیر قانونی ذرائع سے حاصل کردہ پیسہ افسرانِ اعلیٰ تک پہنچتا ہے جس کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں: چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی: وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

Related Posts