کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں عوا م کی تکلیف اور مسائل کا احساس ہے، وزیر خارجہ
ہمیں عوا م کی تکلیف اور مسائل کا احساس ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا، کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یومِ استحصالِ کشمیر پر پیغام جاری کیا، جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 3 سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں، انہیں آزادی ملنی چاہیے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت سے یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپیل کی ہے کہ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے۔

واضح رہے کہ آج بھارت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو 1 منٹ کے لیے روکا گیا، کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یاد رہے 3 سال قبل 5 اگست کو بھارت نے ظلم و جبر کا قانون نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔

Related Posts