مشکل وقت میں غریبوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، شاہد آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے، شاہد آفریدی
ہمیں پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے، شاہد آفریدی

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم اس مشکل وقت میں غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غریبوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

انسٹاگرام پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘ اور ’ڈونیٹ کرو نا‘کی ٹیم کے افراد ٹھیلے والوں، یومیہ اْجرت پر کام کرنے والے اور چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کو اس مشکل وقت میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس صورتحال میں وہ ایسے ہی غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ شاہد آفریدی نے آخر میں لکھا کہ اْن کو مزید سپورٹ کرنے کے لیے www.donatekarona.com پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، 13جون کوانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا تھا کہ جمعرات سے میری طبیعت ناساز ہے اور میرے جسم میں بھی شدید درد ہو رہا تھا جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔

https://www.instagram.com/p/CB-5JWmlMyz/

سابق کپتان نے لکھا کہ ’بدقسمتی سے میرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔جبکہ شاہد خان آفریدی نے اپنے فینز کے لیے سوشل میڈیا پر لائیو بیان بھی جاری کیا تھا،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے لاحق ہونے کے بعد شروع کے دو تین روز مشکل تھے، لیکن اب کافی بہتر ہوں۔

Related Posts