ملک میں گندم اور چینی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر کے بعد اگلا ہدف سندھ، وزیر اعظم نے اہم فیصلے کرلئے
آزاد کشمیر کے بعد اگلا ہدف سندھ، وزیر اعظم نے اہم فیصلے کرلئے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ”نیا پاکستان سر ٹیفکیٹ“ اسکیم کا اجراء کردیا،نیا پاکستان سر ٹیفکیٹ لانچنگ کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے اوورسیز پاکستانی رقم بھی لاسکیں گے اور ریٹرن بھی اچھا ملے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک میں گندم اور چینی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں گے اپنا پیسا پاکستان لائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں خوراک کی رسد متاثر ہوئی، غلط وقت پر بارش سے فصل کو نقصان ہوا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی 2 فصلیں تباہ ہوئیں جس کے نتیجے میں ملک میں تخمینے سے کم گندم پیدا ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چینی پر بدقسمتی سے ملک میں کارٹلائزیشن ہے، شوگر ملز مل کر قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہیں، اس کے خلاف اقدامات کررہے ہیں، تاکہ آئندہ کوئی ایسا نہ کرسکے۔ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اب آگے ایسا نہیں ہوگا، گندم اور چینی دونوں میں یہ مسائل نہیں آنے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت سے نکل چکے ہیں اور ملک صحیح راستے پر چل رہا ہے، تاہم خرچوں کو کم کرنے سے مشکلات آتی ہیں۔گزشتہ حکومتوں کا بوجھ نہ ہوتا تو ہمیں مزید قرضے نہ لینے پڑتے۔

اگر پچھلے قرضوں پر سود نہ دینا پڑے تو ہم اس وقت اپنی آمدنی کو اخراجات سے اوپر لے آئے ہیں اور کسی قرضے کی ضرورت نہ پڑے، ہم نے پچھلے 4 ماہ میں ملکی قرضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 17 برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک کوارٹر میں سرپلس ہوگیا ہے اور روپے کی قدر بھی بہتر ہورہی ہے۔ عمران خان نے اس موقع پر کئی ملکوں میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Posts