اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو نظامِ انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس لیے بھی بدعنوانی کے تاثر میں اضافہ ہوا کیونکہ حکومت نظامِ انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکام رہی۔
وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان متعدد مرتبہ وزارتِ قانون کو اصلاحات لانے کی ہدایت کرچکے ہیں تاہم ان کی رفتار بہت سست رہی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو نابالغ رہنماؤں نے یرغمال بنا لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر4 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے۔ حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جارہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کو نابالغ رہنماؤں نے یرغمال بنا لیا ہے۔فواد چوہدری