سخت لاک ڈاؤن نہ کرنا دانشمندانہ فیصلہ، ملک ناقابلِ تلافی نقصان سے بچ گیا۔حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سخت لاک ڈاؤن نہ کرنا دانشمندانہ فیصلہ، ملک ناقابلِ تلافی نقصان سے بچ گیا۔حماد اظہر
سخت لاک ڈاؤن نہ کرنا دانشمندانہ فیصلہ، ملک ناقابلِ تلافی نقصان سے بچ گیا۔حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن نہ کرنا حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے جس کے نتیجے میں ملک ناقابلِ تلافی نقصان سے بچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یاد ہے جب ہمیں کورونا وائرس سے چھپنے کیلئے رضائی اوڑھنے اور سخت لاک ڈاؤن کرنے کیلئے باآوازِ بلند ہدایات جاری کی جارہی تھیں؟

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ اگر ہم سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے تو ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا جس کا نتیجہ یہ نکلتا کہ پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک غربت اور بھوک افلاس کا شکار ہوجاتا۔ ہم نے دانشمندانہ راستے کا انتخاب کیا اور نقصانات کو بے حد کم کر لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر  حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کے پاس معیشت کا پہیہ چلانے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں، کیونکہ ہم مکمل لاک لاؤن نہیں کرسکتے۔

وزیرِ اقتصادی امور نے گزشتہ ماہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا نہ ہوتا تو ہمیں یقین تھا کہ ہم 4 ہزار 800 ارب رواں مالی سال میں حاصل کر لیں گے۔

مزید پڑھیں:  معیشت کا پہیہ چلانے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں، حماد اظہر

Related Posts