کوشش ہے عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے‘ شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوشش ہے عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے‘ شہباز شریف
کوشش ہے عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے‘ شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پیش کردہ معاشی اعدادوشمار ناقابل اعتبار اور قوم سے صریحاًدھوکہ ہیں،معیشت کی بربادی کے بعد معاشی غلط بیانی قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی تباہی ملک پر مسلط کی جارہی ہے،اولین کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی، جبکہ دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اورمسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام3 جون کو پری بجٹ سیمینار کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل موجودہ حالات میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے تجاویز پیش کرے،عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی تباہی ملک پر مسلط کی جارہی ہے۔

ہم نے قوم کو سچائی بیان کرنی ہے تاکہ تاریخ میں گواہی رہے اور کل کوئی بہانہ نہ بناسکے،اولین کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظورنہ ہونے دیا جائے،ہم نے آج تک قوم کو جو بھی بتایا ہے وہ سچ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پیش کردہ معاشی اعدادوشمار ناقابل اعتبار اور قوم سے صریح دھوکہ ہیں:شہبازشریف معیشت کی بربادی کے بعد معاشی غلط بیانی قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

اس موقع پر سابق وزرائے خزانہ نے اجلاس کو ملک کے معاشی حقائق کے بارے میں بریفنگ دی،اجلاس میں بجٹ کے موقع پر عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے سفارشات پر بھی غور ہوا۔

Related Posts