چیئرمین پی سی بی نے استعفیٰ دیدیا، راشد لطیف نے دعویٰ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی سی بی نے استعفیٰ دیدیا، راشد لطیف نے دعویٰ کردیا
چیئرمین پی سی بی نے استعفیٰ دیدیا، راشد لطیف نے دعویٰ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے سرابرہ احسان مانی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیاہے، کیونکہ وزیر اعظم عمران خان پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ احسان مانی نے چند روز قبل ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا ہے، راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی یہ اطلاع بالکل درست ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے عہدے کی مدت رواں سال چارستمبر کو مکمل ہورہی ہے، تاہم پی سی بی نے اپنے سربراہ کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پرفی الحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں کہ چیئرمین پی سی بی کے استعفیٰ دینے کی وجوہات کیا بنی ہیں، مگر انہوں نے استعفیٰ بھجوادیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ6،ابوظہبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ شروع

Related Posts