خیبر پختونخواہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص ہے۔تیمور جھگڑا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
خیبر پختونخواہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص ہے۔تیمور جھگڑا
خیبر پختونخواہ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص ہے۔تیمور جھگڑا

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کے پی کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی اخراجات کیلئے 318 ارب کی خطیر رقم مختص کی جو کسی بھی صوبے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

وزیرِ خزانہ و صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ  ترقیاتی اخراجات کیلئے خیبر پختونخواہ میں ایک خطیر رقم رکھی گئی جبکہ ہم بجٹ کو ضم منصوبے کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔

تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ رائے عامہ ہموار کرنے والوں کیلئے سرکاری بجٹ کو بہتر انداز میں چیلنج کرنے کیلئے یہ مثال پیش ہے کہ آپ پیداواری و غیر پیداواری لاگت کا موجودہ اور ترقیاتی بجٹس کے درمیان موازنہ کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم بجٹ کو ہر ممکن انداز میں شفاف طریقے سے واضح کرنا چاہتے ہیں ، لہٰذا نہ صرف یہ طریقہ رائے عوامہ ہموار کرنے والوں کیلئے بلکہ عوام الناس کیلئے بھی یکساں مفید ہے۔

انہوں نے عوام کی حوصلہ افزائی کی کہ اگر وہ خیبر پختونخواہ کے بجٹ کا تجزیہ کرنا چاہیں تو سٹیزن گائیڈ کے لنک کو چیک کریں جسے آن لائن ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔