کراچی کیلئے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا ڈیزائن درست قرار دے دیا گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Water Board
کراچی کی طلب کے مقابلے میں واٹر بورڈ کے پاس صرف 44فیصدپانی دستیاب

کراچی : فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا ڈیزائن درست قرار دے دیا گیا ، منصوبے کے ڈیزائن کی تحقیق نیدرلینڈ کی کمپنی ڈیلٹاریس نے کی ، ڈیزائن کو دوبارہ تیارکرنے کے لیے 13 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

کراچی والوں کے لیے خوشخبری آگئی ، کے فور پرنیسپاک اورنیدرلینڈکی کمپنی کی رپورٹ سامنے آئی ، جس میں بتایا گیا کے فور کے حوالے سے بنایا گیاڈیزائن درست ہے، دوران سروے ڈیزائن کی کچھ خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا دونوں ڈیزائن میں سے کسی پربھی کام شروع کیا جا سکتا ہے، کے فور منصوبے کے ڈیزائن کی تحقیق نیدرلینڈ کی کمپنی ڈیلٹاریس نے کی ، پمپنگ اسٹیشن اورنہری ڈیزائن کی مکمل طور پر تحقیق کی گئی، کے فور کے پمپنگ اسٹیشن اور پانی کینظام کی مشینری ضرورت سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق کے فور کے ڈیزائن میں اعداد و شمار کانظر انداز کرنے والا فرق موجود ہے، پرانے ڈیزائن پر کراچی کو پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔

ڈیزائن کو دوبارہ تیارکرنے کے لیے13کروڑ روپے خرچ کئے گئے، نیدرلینڈ کی کمپنی ڈیلٹاریس دنیا بھر میں پانی کی منصوبوں کے حوالے سے معروف ہے۔یاد رہے فراہمی آب کے سب سے بڑے منصوبے کے فور کی فزیبلٹی رپورٹ میں سنگین غلطیوں پر سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کینجھر جھیل سے کراچی 121 کلو میٹر روٹ میں 2 اہم نہری ذخائر شامل نہیں ہیں، سابقہ کنسلٹنٹ کمپنی نے 2 اہم نہری ذخائر ہالیجی اور ہاڈیروہر کو فزیبلٹی رپورٹ میں شامل نہیں کیا۔

Related Posts