واٹر بورڈ کی ریکوری 1 ارب سے کم کرنیوالے افسران بغیر کارروائی کے ہٹا دیئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Water Board employees removed without inquiry for revenue generation below one billion

کراچی: واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ریکوری کم ہونے کی وجہ سے سید تابش رضا حسنین کو سپرنٹنڈنٹ انجینئرکے عہدے سے ٹیم سمیت ہٹا دیاگیا۔

ادارے کی ریکوری ایک ارب سے زائد پر واپس لانے کیلئے میٹر کنزیومر سیل (ایم ایم سی )کے ایگزیکٹوانجینئرکا چارج ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آر آرجی )کے اسٹاف افسر ندیم احمد کرمانی کو دیا گیا ہے ۔

ایم ایم نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق واٹر بورڈ کے سول انجینئرگریڈ 18 سید تابش رضا حسنین کو میٹر کنزیومر سیل کے سپرنٹنڈنٹ کا چارج دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ادارے کی ریکوری ایک ارب روپے سے کم ہو 80کروڑ سے 90 کروڑ روپے پر پہنچ گئی تھی ۔

جس کے بعد شعبہ میٹر ڈویژن کے ایس ای سید تابش رضا حسنین نے 20مئی کوسیاسی سفارش کی بنیاد پر 7دیگر افسران و ملازمین کی تعیناتی کرائی تھی جس سے ریونیو ریسورس اینڈ جنریشن (آر آر جی ) کے افسران و ملازمین میں خدشہ بڑھ گیا تھا کہ ادارے کی ریکوری مزید کم ہو جائے گی جس کی وجہ سے ادارے کے ٹھیکیدار اپنی بلنگ ، ملازمین اپنی تنخواہوں اور میڈیکل اور ریٹارئرڈ ملازمین اپنی پنشن کے لئے مزید رل جائیں گے ۔

واضح رہے کہ ادارے کی مسلسل کم ہوتی ریکوری کی وجہ سے ادارے کے ٹھیکیدار متعدد بار احتجاج بھی کر چکے ہیں جبکہ ایک ٹھیکیدار نے صدر دفتر میں خود سوزی کی کوشش ناکام ہونے پر سرکاری ریکارڈ پر پیٹرول اُنڈھیل کر آگ لگا لی تھی جس کے بعد مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا ۔

نوٹی فکیشن نمبرKW&SB/HRD&A/D/.P/DD-HR/1021کے مطابق سید تابش رضا حسنین کی نو تعینات ٹیم میں سب انجینئرنقشب صدیقی ، سب انجینئرارسلان کبریا، آرم گارڈسید روشان ایلیا، لائن گارڈفضل الرحمن ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر(اے ای ای )عمران احمد صدیقی ، سپروائزر عمیر جمیل اور بیلدار سید علیم الدین شامل تھے جن کو مختلف شعبہ جات سے ہٹا کر تابش رضا حسنین کی خواہش پر میٹر ڈویژن میں تعینات کیا گیاتھا ۔ سید تابش رضا حسنین نے اگلے 10 سال کی تعیناتی میٹر ڈویژن میں ہونے کے خواب دیکھ کر مذکورہ افسران کو بھی اپنے شعبہ میں تعینات کرایا تھا ۔

دوسری جانب مذکورہ ٹیم کی تعیناتی کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے شعبہ ریونیو ریسورس اینڈ جنریشن (آر آر جی)میں پہلے سے موجود افسران میں شدید بے چینی پھیل گئی کہ اب ریکوری مزید کم ہو جائے گی جس کے بعد افسران و باقی ملازمین نے شعبہ کی بتدریج تنزلی کی وجہ سے اپنے تبادلے کیلئے کوششیں شروع کرد ی تھیں ۔

جس کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے 29 مئی کونوٹی فکیشن نمبر KW&SB/HRD&A/D/.P/DD-HR/1069کے تحت ریکوری کم کرنے والے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں واپس اپنے عہدوں پر بھیج کر اہل افسران کو تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاکہ ٹھیکیداروں کو بروقت ادائیگیاں ، ملازمین کو بروقت تنخواہ و میڈیکل کی سہولت اور ریٹارئرڈ ملازمین و بیوہ گا ن کو پنشن کی فراہمی کی جاسکے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایگزیکٹیو انجینئرسول تابش رضا حسنین (ایمپلائی نمبر 013550-1)کو سپرنٹنڈنٹ انجینئر(ایم ایم سی ) سے ہٹا کرروشن علی شیخ کی ریٹائرڈمنٹ سے خالی ہونے والی جگہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر( ایسٹ اے )کا عارضی چارج دیا گیا ہے ۔

اچھی شہرت کے حامل افسر طارق لطیف سپرنٹنڈنٹ انجینئر(ایس ای ) الیکٹریکل اینڈ مکینکل کو KWSSIP سے ہٹا کر واپس سپرٹنڈنٹ انجینئرمیٹر کنزیومر سیل تعینات کر دیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو انجینئرسول گریڈ 18 کے افسر عرفان اللہ خان سے کراچی ڈویژن سول ٹو سے ہٹا کر میٹر کنزیومر سیل میں ایگزیکٹیو انجینئرتعینات کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:واٹر بورڈ کی اہلی، ملیر اور لانڈھی کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

سید رضوان احسن گریڈ 17 کے افسر کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر(اے ای ای )الیکٹریکل اینڈ مکینیکل اسکیم 33 سے ہٹا کر ایگزیکٹو انجینئرمیٹر کنزیومر سیل (انڈسٹری زون بی )اور فیڈرل بی ایریا تعینات کر دیا ہے۔

Water Board employees removed without inquiry for revenue generation below one billion

ریونیو ریسورس اینڈ جنریشن (آرآر جی ) میں تعیناتی کے دوران پہلی بار ایک ارب روپے سے زائد ریونیو لانے کا ریکارڈ قائم کرنے والے افسر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر(اے ای ای )ندیم احمد کرمانی کو ڈی ایم ڈی ریونیو کے اسٹاف افسر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر ریکوری دوبارہ بڑھانے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

Water Board employees removed without inquiry for revenue generation below one billion

ایم ڈی واٹر بورڈ نے ندیم احمد کرمانی کو ایگزیکٹو انجینئر(ای ای )میٹر کنزیومر سیل انڈسٹری تعینات کیا ہے ۔

Related Posts