دیکھئے ویڈیو: مہربانو کے بعد فریال محمود کا فحش ڈانس، پرستار پھر برہم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی پاک

اداکارہ مہربانو کے بعد فریال محمود کو معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے ’بورا بورا‘ پر فحش لباس میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

رواں سال کے آغاز میں فلم ’وکھری‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلے ڈانس کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے یہ ویڈیو اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی ہے۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ فریال محمود کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس ڈانس اور اداکارہ کے مختصر لباس کو بےہودہ قرار دے رہے ہیں۔

صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ’مجھے ایک وجہ بتائیں کہ آپ اس طرح جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟ یہ دوسروں کو دکھانا چاہتی ہیں یا خود کو؟ میرے خیال میں آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے‘۔

دوسرے صارف نے کہا، ’فریال محمود، کیا آپ ایسی نازیبا ویڈیوز بنا بنا کر تھکتی نہیں ہیں؟‘

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مہر بانو کی بھی اس طرح کے بولڈ ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Posts