دیکھئے کل وزیر اعلیٰ سندھ اور ایک طالبہ کے درمیان شطرنج کا لائیو معرکہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد علی شاہ اور مہک مقبول کے درمیان مقابلہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، فوٹو ایم ایم نیوز

شطرنج کا ایک ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، اس معرکے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا قومی چیمپیئن مہک مقبول سے ہوگا۔

شطرنج کے تخت پر ذہانت کی جنگ جہاں تجربہ اور ابھرتی ہوئی صلاحیتیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان کی انڈر-18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے۔

مہک مقبول حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے سرکاری کالج ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، حکومت سندھ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کو زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ سرکاری اسکول کی طالبہ کے بڑے چیلنج میں شطرنج کے تخت پر کون ہوگا، حکمت عملی بمقابلہ ٹیلنٹ،  کیا وزیر اعلیٰ سندھ  مہک کا مقابلہ کر پائیں گے؟

کیا سرکاری اسکول کی طالبہ اس بڑی آزمائش میں سرخرو ہو کر تاریخ رقم کر پائیں گی، اس کا اعلان کل ہونے والے مقابلے میں ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ شطرنج کا یہ دلچسپ مقابلہ کل سہ پہر 3 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے براہ راست نشر ہوگا۔

Related Posts