حارث رؤف کو مستقل کھلانے پر وسیم اکرم کا رد عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حارث رؤف کو مستقل کھلانے پر وسیم اکرم کا رد عمل سامنے آگیا
حارث رؤف کو مستقل کھلانے پر وسیم اکرم کا رد عمل سامنے آگیا

کراچی:فاسٹ بولر حارث رؤف کو مستقل کھلانے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا رد عمل سامنے آگیا۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اتنے زیادہ میچز کھلا کر حارث رؤف کو توڑنا ہے؟ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اتنی گرمی میں سارا ایشیا کپ کھیلا، پھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کراچی میں ان سے سارے میچز کھلوائے گئے، انہوں نے کہا کہ انھیں بریک کی ضرورت ہے، ورلڈکپ تک آپ کے بولرز میں جان رہنا بھی ضروری ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اسکواڈ میں جو بھی بولرہے آپ کو اس کو کھلانا ہوگا کیوں کہ یہ روٹیشن ضروری ہے۔ مستقل بنیادوں پر حارث کو کھلانا اسے توڑنے کے مترادف ہوگا۔

مزید پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے 15 میں سے 9 ٹی 20میچ جیتے۔رپورٹ

سابق کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھلاڑی کو ہر اوور میں بھاگنا ہوتا ہے، بیٹنگ میں فیصلے جلدی لیے جاتے ہیں یہ بہت تیز گیم ہے لہٰذا کھلاڑیوں کی روٹیشن بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کو اس سارے معاملے کو دیکھنا چاہئے۔

Related Posts