محمد وسیم آل دا بیسٹ، معروف کرکٹروسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

wasim akram muhammad wasim
محمد وسیم آل دا بیسٹ، معروف کرکٹروسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

وسیم اکرم کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں سابق کپتان نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے ’آل دا بیسٹ‘ کہنا چاہیں گے۔

وسیم اکرم نے قومی باکسر کی پچھلی باؤٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وسیم نے پچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کیا تھا، امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو۔

واضح رہے کہ محمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے، اس سے قبل ستمبر میں اپنی فائٹ میں دبئی ہی میں وسیم نے اپنے فلپائنی حریف کو 82 سیکنڈز میں چت کردیا تھا۔سابق کرکٹ کپتان نے کہا کہ وہ اور پوری قوم باکسر محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر محمد وسیم کی شاندار جیت، پہلے ہی راؤنڈ میں فلپائنی مدِ مقابل ناک آؤٹ

Related Posts