کیا یہ خواب تھا؟ صرف35 دن میں جناح اسکوائر انٹرچینج کی تکمیل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ایکسپریس)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مری روڈ پر واقع جناح اسکوائر انٹرچینج کو 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مقصد اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور آمد و رفت کو آسان بنانا تھا۔

اس اہم منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مری روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے بلکہ شہریوں کے سفر کے وقت میں بھی 15 سے 20 منٹ کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

یہ جدید انٹرچینج مختلف ٹریفک کی آمد و رفت کو مؤثر انداز میں منظم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے روٹ میں رکاوٹیں کم ہوئیں اور ڈرائیورز کے لیے سفر زیادہ سہل اور محفوظ ہو گیا ہے۔

انٹرچینج کے کھلنے کے بعد مری روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر آنے والی بھیڑ اور ٹریفک جام میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، جس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی میں بہتری آئی ہے۔

ٹریفک ماہرین اور حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ترقیاتی منصوبے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور شہر کی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں نصوبہ مکمل کرنے پر سی ڈی اے، متعلقہ کمپنی کے حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتنی کم مدت میں منصوبے کو مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات پیدا ہوں۔ منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا اور بہترین اور معیاری تعمیر کو یقینی بنایا گیا۔

Related Posts