ایرانی عوام کی ٹانگیں سلامت، امریکا کے گھٹنے ٹوٹ چکے ہیں۔حسن روحانی

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی عوام کی ٹانگیں سلامت، امریکا کے گھٹنے ٹوٹ چکے ہیں۔حسن روحانی
ایرانی عوام کی ٹانگیں سلامت، امریکا کے گھٹنے ٹوٹ چکے ہیں۔حسن روحانی

ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی ٹانگیں سلامت ہیں لیکن امریکا بہادر کے گھٹنے یہاں آ کر ٹوٹ چکے ہیں، تاہم ایران کسی سے جنگ نہیں چاہتا۔ 

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے دہشت گردی دیکھ رہے ہیں جبکہ ہم سب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہوتی۔ہماری خواہش ہے کہ ایران کی خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستی ہو اور یہاں سے شدت پسندی مکمل طور پر ختم ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سعودیہ امن مشن: وزیر اعظم آج سعودی عرب کا مختصر دورہ کریں گے

ایرانی صدر نے کہا دہشت گردی پوری دنیا کو متاثر کر رہی ہے جبکہ پاکستان، افغانستان اور دیگر ممالک کے عوام کو بھی دہشت گردوں نے اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ دوستانہ تعلقات کے ذریعے تمام ممالک سے اپنے تمام تر تنازعات حل کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بطور ثالث سعودی عرب اور ایران کو میزبانی کی پیش کرتے ہوئے تجویز دی کہ دونوں برادر اسلامی ممالک اگر پسند کریں تو براہِ راست مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے یہ تجویز سعودی عرب اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے پیش نظر دی اور یہ عندیہ دیا کہ ہم ایران سعودیہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی سعودی عرب اور ایران کو مذاکرات کے لیے میزبانی کی پیشکش

Related Posts