وقار یونس نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقار یونس نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا؟
وقار یونس نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا؟

بنگلورو: قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس نے شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ورلڈ کپ میں اثر ڈالنا چاہتے ہیں تو ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ سے سیکھیں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اپنی رفتار اور فٹنس کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں اور ورلڈ کپ کے تینوں میچز کے دوران انہوں نے مایوس کن کارکردگی دکھائی، شاہین آفریدی نے 4وکٹیں 139 رنز کے عوض حاصل کیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس بطور کمنٹیٹر ہندوستان میں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں کوئی مسئلہ ہے یا نہیں۔ان کی بولنگ میں گمشدہ کڑی نظم و ضبط ہے اور وہ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ورلڈکپ 2023، سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف

وقار یونس کا شاہین آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین کو بمراہ کی قائم کردہ مثال کی پیروی کرنی چاہئے۔

Related Posts