کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کا کمانڈر رحمت علی کراچی سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man arrested for raping stepdaughters in Islamabad

کراچی : کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کے قریب سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم رحمت علی سے پستول بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پی آئی سی ہنگامہ آرائی میں بے قصور وکلا کے خلاف کارروائی سے روک دیا

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم خیبر پختون خوا حکومت کا اشتہاری ہے، ملزم کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا ۔

ملزم کی دہشت گردی کی کارروائی سے متعلق کے پی پولیس سے تصدیق بھی ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے خیبر پختون خواہ کے علاقے بونیر میں 2009 میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔

Related Posts