تیلگو فلم ’والٹیئر ویرایا‘ رواں ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کی ایکشن کامیڈی فلم ’والٹیئر ویرایا‘ رواں ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

فلم کی ہدایت کاری بوبی کولی نے کی ہے جبکہ انہوں نے اسے لکھا بھی ہے، فلم کی کاسٹ میں چرنجیوی، روی تیجا، شروتی ہاسن اور کیتھرین ٹریسا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی عکس بندی مکمل ہوگئی

نوین یرنینی اور وائی روی شنکر کی پروڈیوس کردہ فلم میتھری مووی میکرز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم 27 فروری کو نیٹ فلکس پرریلیز ہوگی، فلم کو ہندی سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی ریلیز کیا جائے گا۔

کام کے محاذ پر، چرنجیوی رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ میں ایک کیمیو کریں گے۔ فلم کی ہدایت کاری نیلسن دلیپ کمار کررہے ہیں۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں