رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کے ایڈوائزری بورڈ میں پاکستانی صحافی ظفر عباس بھی شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کے ایڈوائزری بورڈ میں پاکستانی صحافی طفر عباس بھی شامل ہوگئے۔

رائٹرز نے دنیا کے تین مختلف ممالک کے صحافیوں کو نئے ایڈوائزری بورڈ میں شامل کیا ہے، جن میں وینزویلا کی معروف صحافی لوز میلی رئیس، کینیا کے صحافی جان آلم- نامو اور پاکستانی ظفر عباس شامل ہیں، یہ تمام صحافت کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ایڈوائزری بورڈ میں شامل تینوں صحافی اپنے تجربے کی بنیاد پر ہماری رہنمائی کریں گے اور انسٹی ٹیوٹ اور بڑے صحافتی نیٹ ورکس کے درمیان بورڈ کے کردار کو آگے بڑھانے میں مدد کرینگے۔

ظفر عباس پاکستان کے انگریزی زبان کے معروف اخبار ڈان کے ایڈیٹر ہیں۔ڈان میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نےنیوز میگزین دی ہیرالڈ کیلئے کام کیا ہے جبکہ وہ بی بی سی ورلڈ کے پاکستانی نامہ نگار بھی رہ چکے ہیں۔

ظفر عباس نے ڈان کے ایڈیٹر کے طور پر پاکستان کے بہت سے اہم واقعات کو کور کیا ہے جن میں ملکی سیاست، فوجی بغاوت اور پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی اور سفارتی تنازعات بھی شامل ہیں۔

Related Posts