نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے گی، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ ارشد ندیم سمیت تمام کھلاڑیوں کی پذیرائی کے لیے کام کررہے ہیں۔
“Great News for our very own Champion @ArshadOlympian1 ????” ???????? ???????? ????????
On the directions of CM Punjab @MohsinnaqviC42 Youth Affairs & Sports Department is proudly announcing a cash prize of Rs 3 million to acknowledge the historical achievement of our talented athlete. We are… pic.twitter.com/QYyXmmyQkK
— Wahab Riaz (@WahabViki) September 7, 2023
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے، تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ اسپورٹس نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر پاکستانی مہمان نوازی کے معترف
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔