پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی صحت سے متعلق پنجاب کے مشیر کھیل اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے خوشخبری سنادی۔
پنجاب کے مشیر کھیل اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض لاہور میں مقامی اسکول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ نسیم شاہ سے ملاقات کی ہے ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔ وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے۔
پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے سینکڑوں کرکٹرز نے رجسٹریشن کروالی
وہاب ریاض نے کہا کہ کپتان شان مسعود ڈومیسٹک کا بہترین پرفارمر ہے، اس کو پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔