ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافے ہوا ہے جس کے بعد بازار میں سونا ایک لاکھ 87ہزار 671 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ کو 454ارب روپے کا سرمایہ فراہم کردیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ہے۔