پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے سینکڑوں کرکٹرز نے رجسٹریشن کروالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بائیس ممالک کے 485 انٹرنیشنل کرکٹرز نے پی ایس ایل 9 کے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹر کرالیا، جو پی ایس ایل کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر بین الاقوامی اعتماد کی دلیل ہے۔

پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ 46 کرکٹرز پلاٹینم کیٹگری جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز میں نمایاں نام انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کے ہیں، یہ دونوں آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ایک اور پاکستانی لڑکی محبت پانے بھارت پہنچ گئی، دیکھئے ویڈیو

ٹی ٹونٹی کے عالمی نمبر پانچ بیٹر رائلے روسو ملتان سلطانز سے کراچی کنگز میں شامل ہوچکے ہیں۔ سری لنکا کے کپتان مہیش تھیکشانا، افغانستان کے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمن اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے بھی ڈرافٹ میں دستیابی ظاہر کردی ہے، یہ ٹی ٹونٹی کے ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔

عالمی نمبر دو ٹی ٹونٹی آل راؤنڈر محد نبی بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے 158 کرکٹرز، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے40، افغانستان کے 36، جنوبی افریقہ کے 30، بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے9 کرکٹرز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممالک کے بھی متعدد کرکٹرز شامل ہیں۔

پلاٹینم کیٹگری

پلاٹینم کیٹگری کے کرکٹرز میں ڈینئل سیمس، ایشٹن ایگر ( آسٹریلیا ) فضل حق فاروقی، نوراحمد، مجیب الرحمن، رحمن اللہ گرباز ( افغانستان ) بین ڈکیٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز( انگلینڈ ) سندیپ لمی چانے ( نیپال ) جیمز نیشام ( نیوزی لینڈ ) راسی ون ڈر ڈوسن، عمران طاہر، ( جنوبی افریقہ ) مہیش تھیکشانا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا ( سری لنکا ) کائرن پولارڈ، روومن پاول، روماریو شیپرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز ( ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹگری

ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی ( افغانستان ) بیین مک ڈرمٹ ( آسٹریلیا ) لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ ( بنگلہ دیش ) ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لائم ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین ( انگلینڈ ) ٹم سائفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بووس ( نیوزی لینڈ ) وین پارنل، لونگی این گڈی، جاری لینڈے، ریزا ہینڈرکس، سساندا ماگالا( جنوبی افریقہ ) دلشن مادوشانکا، چریتھ اسالانکا، دشمنتھا چامیرا، سدیرا سمارا وکرما ( سری لنکا ) فیبئن ایلن، جانسن چارلس، راکیم کارنوال، شائی ہوپ، ہیڈن والش ( ویسٹ انڈیز)۔

Related Posts