وفاق المدارس کے تحت 74605 حفاظِ قرآن کے نتائج جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wafaq ul Madaris announces results of 74,605 Hafiz-e-Quran

کراچی : وفاق المدارس العربیہ شعبہ تحفیظ کے نتائج جاری ،74 ہزار 605 طلباء و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، 16081 افراد پر مشتمل امتحانی عملہ اور نگران عملے نے خدمات انجام دیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان کی جانب سے شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے نتائج جاری کر دیئے گئے ،شعبہ تحفیظ کے امتحانات کے لئے ملک بھر میں 2354 امتحانی مراکز قائم کئےگئے تھے جہاں پر 16081 افراد پر مشتمل امتحانی عملہ اور نگران عملے نے خدمات انجام دی تھیں ۔

وفاق المدارس کے تحت 9 مارچ سے 18 مارچ تک 62ہزار 4سو 4طلباء اور 12ہزار 161طالبات سمیت 74 ہزار 605 طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا تھا ۔

واضح رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے پہلی بار نتائج کا اعلان تاخیر کا شکار ہوا ہے،اس سے قبل وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان کی روایت رہی ہے کہ وہ یکم رمضان المبارک کو نتائج جاری کر دیتے تھے۔

مزید پڑھیں:ٹی ایل پی کے خلاف عوام اور اداروں پر حملوں کے باعث ایکشن لیا گیا۔وزیرِ اعظم

اس حوالے سے چند روز قبل ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے بتایا تھا کہ امسال وفاق المدارس کے نتائج کا اعلان یکم رمضان کو نہیں ہو سکے گا ۔

مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کے نتائج کا اعلان رمضان الکریم کے پہلے عشرے میں ہو جائے گا نہیں تو دوسرے عشرے میں ضرور نتائج جاری کر دیئے جائیں گے ۔

Related Posts