روس نے توانائی کا بحران پیدا کرکے دہشت گردی کی۔یوکرینی صدر زیلنسکی کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے روس سے 6000 مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔یوکرینی صدر
ہم نے روس سے 6000 مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔یوکرینی صدر

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس توانائی کا بحران پیدا کرکے دہشت گردی کررہا ہے۔ ملک کے 33 فیصد بجلی گھر ایک ماہ کے دوران تباہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جنگ زدہ یورپی ملک یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ گزشتہ ماہ روس نے ہمارے ایک تہائی پاور اسٹیشن تباہ کردئیے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں عوام سے کم سے کم بجلی استعمال کرنے کی درخواست کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی بلوچستان میں جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک

بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے توانائی کی دہشت گردی کا سہارا لیا جس سے روسی فوجیوں کو میدانِ جنگ میں کچھ فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔ یوکرین کے توانائی کے نیٹ ورک پر روسی حملوں کے بعد یوکرین کے 45لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔

برطانوی میڈیا (بی بی سی) کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین میں بجلی کی تنصیبات پر ڈرونز اور میزائل سے حملے کرکے تباہی پھیلائی جو اس موقعے پر ہوئی جب یوکرین کے جنوبی شہر کھیرسن سے روسی فوجیوں کا انخلاء ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

 یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا جمعرات کی شب اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ روس نے یوکرین میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جو اس کی کمزوری کی علامت ہے جبکہ روسی فوج یوکرین کی زیادہ زمین ہتھیانے میں ناکام رہی۔ روس یوکرین کو میدانِ جنگ میں شکست نہیں دے سکتا، اس لیے عوام کو توڑنا چاہتا ہے۔

Related Posts