وشال دادلانی کی کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر معطل افسر کلوندر کور کو بڑی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Vishal Dadlani offers job to suspended kulwinder kaur

مشہور بھارتی گلوکار اور موسیقار وشال دادلانی چندی گڑھ کے ہوائی اڈے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکورٹی اہلکار کی حمایت میں آگئے، معطل خاتون افسر کو مدد کی پیشکش بھی کردی۔

یہ واقعہ جو کسانوں کے بارے میں کنگنا رناوت کے تبصرے پر اختلاف کی وجہ سے پیش آیا، جس کی وجہ سے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے افسر کو معطل کردیا، جس کی شناخت کلوندر کور کے نام سے ہوئی ہے۔

کنگنا رناوت جو اپنے متنازعہ بیانات اور اوٹ پٹانگ طبیعت کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے مبینہ طور پر ایسے تبصرے کیے جو کسانوں کے تئیں بے عزتی سمجھے جاتے تھے۔ ان کے متنازعہ بیان نے کور کو مشتعل کیا جس نے غصے میں اداکارہ کو تھپڑ مار دیا۔

اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وشال دادلانی نے کہا کہ “میں تشدد کی حمایت نہیں کرتا “لیکن میں اس غصے کو سمجھ سکتا ہوں جس کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس واقعے میں کلوندر کور اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسے کہیں اور ملازمت مل جائے۔

اس واقعے پرسوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جب کہ کچھ تشدد کے عمل کی مذمت کرتے ہیں، دوسرے کسانوں کے احتجاج کے ارد گرد کشیدہ ماحول کو دیکھتے ہوئے افسر کے ردعمل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Related Posts