لاہور:سروسز ہسپتال لاہور میں دوران سرجری جنریٹر کا ایندھن ختم ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن تھیٹر میں سرجیکل لائٹ کی مدد سے مریض کا آپریشن کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سروسز اسپتال لاہور میں آپریشن تھیٹر کو بجلی فراہم کرنے والے جنریٹر کا ایندھن ختم ہونے پر ڈاکٹروں نے سرجیکل ہیڈلائٹ پر آپریشن جاری رکھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈاکٹروں کو آپریشن جاری رکھتے ہوئے اور بجلی کی معطلی کی شکایت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کے خطرے سے خبردار کر دیا
وائرل ویڈیو میں ایک ڈاکٹر دوران آپریشن بجلی کی معطلی پر اپنی پریشانی کا اظہار کررہا ہے،ڈاکٹر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ وی آئی پی بلاک کا جنریٹر کام کر رہا ہے لیکن آپریشن تھیٹر میں لائٹ نہیں ہے۔