فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کیلئے اداکار وِن ڈیزل کی فلم بینوں سے تھیٹر آمد کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کیلئے اداکار وِن ڈیزل کی فلم بینوں سے تھیٹر آمد کی درخواست
فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کیلئے اداکار وِن ڈیزل کی فلم بینوں سے تھیٹر آمد کی درخواست

امریکی اداکار وِن ڈیزل نے اپنی نئی فلم فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کیلئے اپنے مداحوں اور  دیگر فلم بینوں سے تھیٹر آمد کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ اینڈ فیورئیس کا 9واں ایڈیشن تھیٹرز میں رواں برس جون کے دوران پیش کیا جائے گا۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکار وِن ڈیزل نے اپنے ایک پیغام میں فلم بینوں کو تھیٹر آمد کی دعوت دے دی۔

کورونا وائرس نے سپر پاور کہلانے والے ملک امریکا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، تاہم وِن ڈیزل کی شائقین کو دی گئی دعوت سے محسوس ہوتا ہے کہ امریکا میں کاروباری حالات بتدریج بحالی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

اداکار وِن ڈیزل کا یہ پیغام اس موقعے پر سامنے آیا جب فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 امریکا میں ریلیز کیلئے منتخب کی گئی۔ فلم کی ریلیز کو کورونا وائرس کے باعث متعدد بار روکا گیا جبکہ اس سے قبل فلم کا ہر ورژن تھیٹر میں ہی ریلیز کیا گیا تھا۔

دو ماہ بعد 25 جون کو فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کو ملک بھر کے منتخب تھیٹرز میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں جان سینا ڈومینیک ٹوریٹو کا کردار ادا کر رہے ہیں جو وِن ڈیزل کے ہمراہ ایک یادگار کردار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھپڑ کے جواب میں مکا،فاطمہ ثناء شیخ نے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کردیا

Related Posts