تھپڑ کے جواب میں مکا،فاطمہ ثناء شیخ نے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے اپنی آپ بیتی سے مداحوں کو آگاہ کردیا، جس میں انہیں تھپڑ کے جواب میں مکا کھانا پڑ گیا تھا۔

بھارت کی خوبرو اداکارہ اور فلم دنگل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی فاطمہ ثنا شیخ اب تک متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت کامیابی کی بلندیوں کو چھو چکی ہیں۔

فاطمہ ثناء شیخ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘، ’سورج پر منگل بھاری‘، ’لڈو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ رواں سال ان کی فلم ’بھوت پولیس‘ ریلیز کی جائیگی، جس میں فاطمہ ثناء شیخ سیف علی خان اور علی فضل کے مدمقال کردار ادا کریں گے۔

اداکارہ نے ایک انٹریو میں بتایا کہ ایک بار وہ کثرت کرکے جم سے واپس آرہی تھیں کہ ایک اوباش نوجوان نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا لیکن جب انہیں محسوس ہوا تو وہ رک گئیں تو وہ گھورنے لگا جس پر اداکارہ نے پوچھا کیوں گھور رہے ہو، لڑکے نے جواب دیا ”گھورتا رہوں گا اور پھر مجھے چہرے پر چھوا تو میں نے اسے تھپڑ رسید کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوان نے مجھے تھپڑ کے جواب میں مکا دے مارا جس پر میں نے فوراً اپنے والد کو بلایا جو میرے پیچھے پیچھے ہی چلتے ہوئے آرہے تھے، انہوں نے فوراً اس لڑکے کا پیچھا کیا اور چلاتے ہوئے کہا کون تھا جس نے میری بیٹی کو ہاتھ لگایا،اوباش نوجوان میرے والد کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کلچر موجود ہے اور مجھے بھی اس سے گزرنا پڑا ہے،مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر میں ایسا وقت بھی آیا جب مجھے کہا گیا کہ فلم چاہیے تو جسمانی تعلق قائم کرنا ہوگا جب کہ متعدد بار میرے پراجیکٹس دیگر اداکاراؤں کو دیے گئے ہیں“۔لیکن میں نے حوصلے کو پست نہیں ہونے دیا اور اپنے کام پر توجہ دی اور کامیابی کی منازل طے کیں۔