ویڈیو: اس انداز کی وجہ سے سشمیتا سین کو راکھی ساونت کے طعنے کیوں مل رہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا فیشن سوشل میڈیا صارفین کو بالکل بھی پسند نہیں آیا، چنانچہ ان کے لباس پر لوگوں نے کھل کر تنقید کے نشتر چلا دیے۔

 ممبئی میں منعقد کی گئی میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب میں بالی وڈ کے نامور اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں تنیشا مکھرجی، وامیکا گبی، ہما قریشی، بابل خان اور سشمیتا سین کے ہمراہ دیگر فنکار بھی شامل تھے۔

بھارتی پاپارازی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایونٹ میں آنے والے تمام فنکار ایسے ملبوسات میں نظر آئے جیسے میٹ گالا میں شرکت کے لیے آئے ہوں، شاید تقریب کی تھیم ہی کچھ ایسی ہو۔

تاہم تقریب سے اداکارہ تنیشا مکھرجی کے بولڈ ڈریس کے بعد بالی وڈ کی دلکش اداکارہ سشمیتا سین میں ٹرولرز کے ہتھے چڑھ گئیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وینیو پر پہنچ کر اداکارہ سشمیتا سین نے پاپارازی کو پوز دیا۔

تقریب میں اپنی شرکت کیلئے اداکارہ   نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا، اگرچہ ان کے مداحوں کو ان کا انداز بے حد  پسند آیا لیکن اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا کیونکہ ان کے مطابق سشمیتا کا چہرہ پہلے سے بہت مختلف لگ رہا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں  ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘سشمیتا سین کو کیا ہو رہا ہے انہیں نہیں لگتا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیکر اپنا چہرہ خراب کردیا ہے؟

 ایک اور انسٹاگرام صارف نے ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سشمیتا سین ویڈیو میں  راکھی ساونت کی طرح کیوں لگ رہی ہیں؟ جبکہ  ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب اداکار کون سے فینسی ڈریس کامپیٹیشن میں جا رہے ہیں؟

Related Posts