وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے برطرف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد ضیاالدین کو اختیارات کا ناجائز استعما ل کرنے پر عہدے سے ہٹادیا گیا اور اس سلسلے میں نو ٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد ضیا الدین کے خلاف فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی تشکیل دیدی گئی، وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین، قائم مقام وائس چانسلر، فیڈرل اردو یونیورسٹی نے ایسے فیصلے کیے جو غیر قانونی ہیں،کمیٹی ایمرجنسی بنیادوں پر سفارشات مرتب کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ضیاالدین اب سے کسی قسم کے انتظامی اور مالی اختیارات کا استعمال نہ کریں، سینیٹ کی منظوری کے مطابق ان کی مدت ملازمت ختم ہو چکی ہے۔

گزشتہ دو سالوں کی مبینہ انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے سفارشات دے گی۔

انکوائری کمیٹی کا سربراہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایچ ای عبدالستار کھوکھرکو مقرر کردیا گیا ہے، دیگر ممبران میں ناصر شاہ، ڈائریکٹر جنرل، اور بریگیڈیئر سید علی حیدر کاظمی، ریجنل ڈائریکٹر، نمل کراچی کیمپس شامل ہونگے۔

Related Posts