محمد فیاض جیلانی پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Vice Chief of Naval Staff

کراچی:وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کوپاک بحریہ کا وائس چیف آف نیول اسٹاف مقرر کردیا گیا۔

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ وائس چیف آف نیول اسٹاف مقرر کیا گیاہے جن کی بطور وائس چیف آف نیول اسٹاف مدتِ ملازمت 16 نومبر 2019 کو مکمل ہوئی۔

وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ انہیں اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

ان کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس پشین اور پی این ایس معاون شامل ہیں ۔ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میںچیف اسٹاف آفیسر کمانڈر پاکستان فلیٹ، نیول سیکڑی ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(پراجیکٹس)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پرسنیل)، ڈپٹی چیف آف نیول (ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن ) اور کمانڈر کوسٹ شامل ہیں۔

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے واشنگٹن میں پاکستان کے نیول اتاشی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

مزیر پڑھیں :پاکستان نیوی کی آپریشنل جنگی مشق رباط جاری، میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی، وائس چیف آف نیول اسٹاف تقرری سے قبل چیف آف اسٹاف(پرسنیل) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجوایٹ کیا اور کرینفیلڈ یونیورسٹی ، برطانیہ سے ملٹری آپریشنل ریسرچ میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔

قابل تحسین خدمات کے عوض وائس ایڈمرل کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

Related Posts