ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں
ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ امریکا میں مقیم تھیں۔

ماضی کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر نے پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے متعدد ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائی تھے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں تنہائیاں ، عروسہ اور آخری چٹان شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطانہ ظفر کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ہوا ہے جہاں وہ ایک بوتیک چلاتی تھیں۔ اداکارہ کی موت کی وجہ اب تک پتا نہ چل سکی اور نہ ہی  اس حوالے خاندانی  ذرائع سے کچھ معلوم ہو سکا۔

سوشل میڈیا پر سلطانہ ظفر کی موت کی خبر کے بعد  ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل

Related Posts