نادرا اور ایکسائز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادرا اور ایکسائز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے تیار
نادرا اور ایکسائز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے تیار

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں آج سے  گھر گھر جا کر گاڑیوں کی رجسٹریشن کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی طرف سے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران  گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے والے صارفین کے لئے نمبر لگانے والی ٹیم صارفین کے گھر آکر رجسٹریشن  اور نمبر پلیٹ بھی جاری کرے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اب گاڑیوں کی رجسٹریشن گھر جاکر ہوگی۔رجسٹریشن کیلئے جانیوالی ٹیم میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا آفیسر اور نادرا کی ٹیم بھی شامل ہوگی۔

ایکسائزکے ڈائریکٹر کے مطابق  گھر پر رجسٹریشن کرانے کے خواہش مند شہریوں کو ایکسائز آفس آنے کے ساتھ ساتھ قطار، انتظار اور لائنوں میں لگنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ صارفین کی فون کال کے بعد نادرا اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم گھر جاکر گاڑیوں کی رجسٹریشن کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا، تاہم لاک ڈاؤن کے بعد بھی ایکسائز آفس میں بدستور یہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts